صحت

سٹی ہسپتال میں چار مہینوں کے دوران ستاسی ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

گلگت (پ ر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سٹی ہسپتال ڈاکٹر عبدالطیف گلگت کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق گزشتہ چارماہ کے دوران ضلع بھر سمیت دوسرے ضلعوں سے کل 87753مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔جس کے مطابق 826بڑے آپریشن اور چھوٹے آپریشن 3721،4305الٹرا سونڈ جبکہ 89کینسر کو ریفر کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ چارماہ کے دوران دانتوں کے علاج کیلئے 2354اور میڈیکل لیگل کیسز کے 26مریضوں کا علاج کیا گیا۔سٹی ہسپتال گلگت کے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چار مہنوں میں ٹوٹل 839بچوں کی پیدائش جب کہ اموات 27ہوئی ہے ۔اسی طرح لیب ٹسٹ17731اور ڈیلیوری کے 736کیسز اور سی ،سیکشن کے 103کے کیسز موصول ہوئے ہیں۔اور ان چارماہ کے دوران 1934بچوں کو ویکسینیشن دیا گیا ہے۔اسیطرح گزشتہ چارماہ میں کل87753مریضوں کا سٹی ہسپتال میں علاج کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت میں بہت بہترین انقلابی اقدامات کئے ہیں۔اور مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے،پرائیویٹ ہسپتالوں کی نسبت سرکاری ہسپتالوں میں علاج میں بہتری آئی ہے۔اور لوگوں کا اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سٹی ہسپتال کی انتظامیہ اپنی تمام تر توانیاں مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں دن رات کوشاں ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button