متفرق

بی این ایف (ناجی) غذر ڈویژن کے قیام اور چار اضلاع کی بحالی سمیت مختلف مطالبات کے حصول کے لئے آل پارٹیز اجلاس بلائے گی

گاہکوچ(نعیم انور) بی این ایف کا 24مئی کو گاہکوچ میں ضلعی سطح پر آل پارٹیز اجلاس بلانے کا فیصلہ ، اجلاس میں کہا گیا کہ انگریز دور میں موجود چار اضلاع کی بحالی ،غذر ڈویژن کا قیام اور جی بی کی آبادی کے لحاظ سے ضلع غذر کو نمائندگی سمیت غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ حکمت عملی طے کرناہو گا۔ آل پارٹیز اجلاس میں پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ(ن) تحریک انصاف ،جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی کے عہدداروں سمیت وکلاء برادری اور ضلع کے دیگر اہم سیاسی وسماجی شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز ضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ میں بی این ایف کے قائد و ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی کی زیر صدارت بی این ایف غذر کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد 24مئی کو بی این ایف کے پلیٹ فارم سے ضلعی ہیڈ کواٹر گاہکوچ میں آل پارٹیز اجلاس بلانے حتمی فیصلہ کر لیا گیا ،اس آل پارٹیز اجلاس میں حکومتی سطح پر ضلع غذر کے ساتھ ہونے والے تمام تر نا انصافیوں کے خلاف منظم انداز میں آواز بلند کرنے اور غضب شدہ عوامی حقوق کے حصول کیلئے ضلع غذر کے تمام اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تحریک چلانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور اس حوالے سے تمام عہداداروں سے رائے لیا جائے گا ۔

اس آ ل پار ٹیز اجلاس میں ضلع غذر کے انگریزوں کے دور کے چار اضلاع کی بحالی ،آٹھ سب ڈویژنز پر مشتمل غذر ڈویژن کا قیام اور گلگت بلتستان سطح پر آبادی کے لحاظ سے ضلع غذر کیلئے نمائندگی سمیت حکومتی سطح پر ضلع غذر کو تمام تر معمالات میں نظر انداز کرنے اور عوامی حقوق کو غضب کر نے کے خلاف آواز بلند کرنے اور تمام تر عوامی حقو ق کے حصول کیلئے ایک منظم تحریک چلانے کے حوالے سے تمام سٹیک ہو لڈرز سے رائے لیا جائے گا اور آئیندہ کیلئے مشترکہ طور پر حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

اس آل پارٹیز اجلاس میں ضلع غذر میں موجود تمام وفاقی ،مذہبی سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں ،وکلاء برداری و دیگر اہم شخصیات کو مد عو کیا جائے گا۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندوں سے رابطے کیلئے بی این ایف کے ضلعی صدر ہاشم خان کی سر براہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس میں جنرل سیکرٹری نذیر احمد ،مرکزی رہنما یاور علی ،انصار اور انور علی بالاور شامل ہیں جو آل پارٹیز اجلاس کو آرگنائز کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button