سیاست

سانحہ مستونگ کے خلاف چلاس میں جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

چلاس(بیورورپورٹ)ڈپٹی چیرمین سینٹ عبدالغفور حیدری پر قاتلانہ حملہ اور مستونگ دہشت گردی کے خلاف چلاس میں جمیعیت علماءاسلام کے زیر اہتمام شٹر ڈاون ہڑتال اور سخت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علماءاسلام کے سینکڑوں کارکن ،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام تحصیل چلاس کے امیر مولانا مزمل شاہ ۔ نائب امیر مولانا عبدالمحیط، مولانا شریف، مولانا عبدلہادی ،مولانا عبدالمالک، مولانا مجیدو دیگر نے کہا کہ مستونگ میں جمعیت علمائے اسلام کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے ، اس بزدلانہ حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت جمعیت علماء اسلام کے قائدین کو سیکورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آئے روز جمعیت کے علماء

پر قتلانہ حملے کھلم کھلا دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عبدالغفور حیدری پر حملہ پارلمینٹ پر حملہ ہے اور وفاقی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک حدود کراس کررہے ہیں اور پاکستان کی سالمیت کو خطرے سے دوچار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی پالیسی کو واضح کریں اور ان ممالک کو ان کی اوقات یاد دلائیں ۔احتجاج کے آخر میں ایک قرارداد بھی پیش کیا گیا، جس میں مستونگ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور جمعیت کے قائدین کو فول پروف سیکورٹی دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔قرارداد کے بعد ڈپٹی چیرمین سنیٹ عبدالغفور حیدری کی صحت یابی کیلئے دعا اور شہید ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button