گلگت بلتستان

عوام نے حق حاکمیت اور حق ملکیت بل منظور کر لیا۔ امجد حسین ایڈوکیٹ

سکردو ( پ،ر ) سکردو کی عوام کے سامنے ہم نے حق حاکمیت اور حق ملکیت کا بل پیش کیا تھا عوام نے قبول کر لیا انشا اللہ اب ہم اس کیس کو جیت کر عوام کے سامنے جاینگے جس ملک کا وزیر اعظم ڈاکو ہو اور جنہیں دوسرئے ممالک میں گو نواز گو سے ویلکم کرتے ہیں اس ملک کی کیا حالت ہو گی اس کی وجہ سے آج پورئے ملک کی تذلیل ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم چور اور ڈاکو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ کا صحافیوں کے لئے دئے گئے ظہرانے سے خطاب ۔انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ حق حاکمیت اور ملکیت پیپلزپارٹی کا کوئی ذاتی مسلہ نہیں ہے بلکہ گلگت بلتستان کی غریب عوام کا اہم مسلہ جو (ن) لیگی غنڈئے اس وقت عوامی زمینوں پر قبضہ کر کے مختلف سرکاری محکموں کے تقسیم کر رہے ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان ایسا ہونا نہیں دئے گی ۔اس میں میڈیا ہمارئے ساتھ تعاون کریں انشا اللہ ہم گلگت بلتستان کی غریب عوام کے ساتھ ایسا ظلم ہونا نہیں دینگے انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ سکردو کی عوام کے سامنے ہم نے حق حاکمیت اور حق ملکیت کا بل پیش کیا تھا عوام نے قبول کر لیا انشا اللہ اب ہم اس کیس کو جیت کر عوام کے سامنے جاینگے ۔پیپلز پارٹی اور گلگت بلتستان کی عوام کا ایک بہت پرانا رشتہ ہے جس کو کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ہے لیگی حکومت نے دو سال میں عوامی حقوق کی نمایندگی کرنے کے بجائے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں حفیظ الرحمن آئے روز کوئی نہ کوئی نئی جھوٹ بولتا ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔سکردو کے مقام پر عوامی جلسے سے لیگی حواس باختہ ہوئے ہیں ۔انہوں نے اس موقعے پر مزید کہا کہ لیگی حکومت جس طرح سے آج سرکاری اداروں میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہے اس پر ہم چھپ نہیں رینگے اور ان کرپٹ لوگوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے بھیج دینگے ۔

اس موقعے پر صوبائی سنیر نائب صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جمیل احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں دیامر بھاشہ ڈیم کے لئے ایک لاکھ چوبیس ہزار کنال زمین عوام سے لیا اور 44ارب روپے کا معاضہ عوام کو دیں دیا انہوں نے کہا کہ جگلوٹ کی عوام اور آرمی کے درمیان زمین کے تنازعے کو پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سنجیدگی سے حل کیا اور عوام کو ان زمینو ں کا معاوضہ دلایا ۔جب کہ آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت غریب عوام کی ذمینوں پر زبردستی قبضہ کر رہی ہے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسی سلسلے میں آج پورئے گلگت بلتستان میں جلسے کر رہی ہے اور عوا م کو اعتماد میں لے رہے ہیں انشا اللہ ہم عوامی حقوق حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جاینگے ۔۔۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button