ماحول

گلگت شہر کے مین شاہراہوں سے متصل دیواروں پرگلگت بلتستان کے تاریخ و روایات کے حوالے سےخوبصورت پینٹنگ کا آغاز

گلگت (پ۔ر) میونسپل کارپوریشن گلگت کے دعوت پر لاہور سے پینٹنگ کی 7رکنی ٹیم گلگت پہنچ گئی ۔پینٹنگ کی ٹیم ایک ہفتے کے دورے کے دوران گلگت شہر کے مین شاہراہوں سے متصل دیواروں پرگلگت بلتستان کے تاریخی اور قدیم روایات ،ہیروز کے سوانع حیات اور تہذیب و تمدن پر مشتمل خوبصورت پینٹنگ کا آغاز کرے گی ۔اس اقدام سے شہر گلگت کی خوبصورت میں اضافہ ہوگا وہاں پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو علاقے کے حوالے سے اہم معلومات ملیں گی جس سے گلگت بلتستان کے سیاحت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔لاہور سے آنے والی پینٹنگ کی ٹیم نے اپنے پہلے روز ہی جو ٹیال کے اہم شاہراہ سرینا ، پبلک سکول اینڈ کالج روڈ سے شروع کر دیا ہے جس میں انہوں نے ملکی اور علاقائی ثقافت پر مشتمل خوبصورت پنٹنگ بناکر عوام کی توجہ اپنے طرف مبذول کروائی ہے اس موقع پر عوامی و سیاسی اور سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد کے کاوشوں کو سراہاتے ہوئے اسے گلگت بلتستان کی سیاحت اور گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے شاندار آغازقرار دیا اسسٹنٹ کمشنر نے کم عرصے میں گلگت شہر کے بنیادی اور اہم عوام دوست اقدامات سے عوام کا دل جیت لیے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے ہم اسسٹنٹ کمشنرکے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تاریخ کا پہلا موقع ہے کسی اسسٹنٹ کمشنر یا ایڈمنسٹریٹر نے گلگت شہر کو صحیح معنوں میں خوبصورت بنانے کیلئے پینٹنگ کی ٹیم کو گلگت آمد کی دعوت دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button