عوامی مسائل

ہنزہ ، ہیڈ کواٹر علی آباد میں پانی کی قلت کے باعث علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے کا پانی نایاب علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ علاقے کی مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہیں۔ ضلع ہنزہ کے مصروف ترین گاوں و ہیڈ کواٹر علی آباد پچھلے ایک ہفتے سے پینے کے پانی کے لئے عوام نہ صرف بلکہ ضلعی انتظامیہ کے بیشتر افسران بھی سکولوں کے طلباء ، سرکاری و غیر سرکاری ملازمین ترس رہے ہیں جبکہ محکمہ واساہنزہ خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہیں۔ ضلعی ہیڈ کواٹر میں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مردوں سے زیادہ خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں علاقے میں خصوصاً خواتین پانی کے برتن لئے ہوئے دُور دُور پانی کے حصول کے لئے درپدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔علاقے کے مکینوں نے ڈی سی ہنزہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں پینے کے صاف پانی کو بحال کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button