کھیل

دنیور میں والی با ل ٹورنا منٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

گلگت ( پ ر) گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی تعاون سے سب ڈویژن دنیور میں وا لی با ل ایسو سی ایشن نے والی با ل ٹونا منٹ کا انعقاد کیا ۔ جس کی 6مئی کو افتتاحی تقریب ہو ئی ۔ تمام میچز شیڈول کے مطابق مقررہ وقت اور مقررہ تاریخ پر ہو ئے اور اس شاندار ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 17مئی کو ہوئی ۔ تقریب کے مہما ن خصوصی رکن گلگت بلتستان کو نسل و سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ارمان شا ہ ،گیسٹ آ ف آ نر اے سی دنیور ذا کر حسین ، میر محفل ڈا ئر یکٹر سپورٹس حسین علی را نا ،اور صدر محفل شا ہد حسین ایم ڈی سیف کنسٹر یکشن کمپنی تھے ۔ ٹورنا منٹ کا فائنل میچ گر یجو یٹ فورم جو تل اور سولجر کلب دنیور کے ما بین کھیلا گیا ۔ سخت مقابلہ کے بعد گریجو یٹ فورم جو تل نے سو لجر کلب کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نا م کر لی ، مقابلے کے مین آ ف دی میچ محمد یعقو ب اور مین آف دی ٹورنا منٹ ذا کر حسین تھے۔تقریب کے اختتام پر مہما ن خصوصی ارمان شاہ رکن گلگت بلتستان کونسل او ردیگر نے کھلا ڑیوں میں انعا ما ت تقسیم کیے ۔تقریب سے خطاب سے کرتے ہو ئے ممبر گلگت بلتستا ن کو نسل و سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ارمان شاہ نے کہا کہ نو جوا ن کھیلو ں کا انعقاد کر یں تاکہ علا قے میں پا ئیدا ر امن اور مثبت سر گر میاں جا ری رہے۔حلقہ 3سب سے پر امن علا قہ ہے یہا ں کے لو گ پیار کر نے والے لو گ ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ علا قے کے نوجو انوں کیسا تھ ہما را تعا ون ہمیشہ جا ری رہے گا ۔ انہو ں نے سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان کو کا میاب کھیلو ں کے انعقاد پر مبا رک با ددی ۔ رکن گلگت بلتستان کونسل نے اس موقع پر عوام کے تعاون کو بھی سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حکومت صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کی ترویج کے لیئے مزید عملی اقدامات کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button