صحت

روندو : چیف سیکر یٹری سول ہسپتال تھوار میں صفائی کے انتہائی نا قص انتنظام پر سخت بر ہم ہو گئے

روندو (خبر نگار خصوصی) چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیا ز نے سول ہسپتال تھوار کا دورہ کیا دورے کے دوران انھوں نے لیڈی میڈیکل ڈاکٹر کے لئے کوارٹر کی زیر تعمیر عمارت کا بھی معائنہ کیا ۔ دورے کے دوران ہسپتال میں صفائی کے انتہائی نا قص نظام پر چیف سیکر یٹری سخت بر ہم ہو گئے اور محکمہ صحت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال او ر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بشیر کو جھاڑ پلادی ۔انھوں نے کہا کہ عوام بیماری کے علاج کے لئے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔ ہسپتالوں کی صفائی دیگر اداروں کو عوام کے لئے مثالی ہو نی چاہیے اگر ہسپتال میں صفائی کا یہ معیار ہو تو لوگ مزید بیمار ہو جائیں گے۔ انھوں نے میڈیکل آفیسر کی سرزنش کر تے ہوئے کہا کہ گلگت سے سکر دو تک کی طویل مسافت میں یہ سب سے بڑا طبی مرکز ہے۔ اس میں طبی سہولیات کی فراہمی میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ڈی سی سکردو کو ہدایات جاری کردی کہ سول ہسپتال تھوار کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس کے معیار کو بہتر کر نے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے کردار ادا کریں اور محکمہ صحت کا کوئی بھی عملہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت برتتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ کریں۔انھوں نے کہا کہ طبی مراکز کے لئے ہر قسم کی سہولت دئے جائیں گے مگر ان کا استعمال کر تے ہوئے ہسپتالوں کے معیار بہتر نہ کر نا متعلقہ حکام کی نا اہلی ہے جو عوام اور قوم کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ڈائریکٹر صحت کو ہدایات جاری کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک ایم او کوارٹر کو جون تک مکمل کرتے ہوئے جولائی سے قبل سول ہسپتال میں لیڈی میڈیکل ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈائریکٹر صحت نے یقین دہانی کرائی کہ عمارت تعمیر ہونے کے فوراً بعد لیڈی میڈیکل ڈاکٹر بھیج دی جائے گی۔ چیف سیکریٹری نے عوام سے بھی ملاقات کر تے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

چیف سیکر یٹری کے دورے کی وجہ سے سول ہسپتا ل کے ڈاکٹر سمیت دیگر ٹیکنیکل ملازمین تاریخ میں پہلی مر تبہ اوورآل پہن کر نظر آئے ۔ سول ہسپتال کے ملازمین عادی نہ ہونے کی وجہ سے وائٹ کوٹ (اوورآل ) کے بٹن تک لگانا بھول گئے۔ پہلی مرتبہ وائٹ کوٹ پہننے کی وجہ سے ملازمین خود تجسس محسوس کر رہے تھے ۔

چیف سیکر یٹری کے دورے کے دوران سو ل ہسپتال تھوار کے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور کمروں کے باہر نصب بورڈ پر لکھے ہوئے الفاظ بھی غلط لکھے گئے پائے۔ چیف سیکر یٹری نے اس بات کا بھی نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو بتایا کہ ڈاکٹرز کو اتنا لا پراہ نہیں ہونا چاہیے کہ اپنے ہسپتال میں لکھے گئے طبی اصطلاحات بھی غلط لکھے گئے ہوں۔ انھوں نے اس مو قع پر بی اینڈ آر کے حکام کو صحیح سپیلنگ کے ساتھ بورڈز نصب کر نے کی ہدایات جاری کر دیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button