متفرق

گلگت: سیکرٹری ورکس نےواٹر فلٹریشن پلانٹس کو کھولنے کا حکم دیا، خستہ حال سٹرکوں کو جلد از جلد مرمت کے احکامات بھی جاری کئے

گلگت،( پ ر) سیکرٹری ورکس سید اختر حسین رضوی نےواٹر فلٹریشن پلانٹس اور سٹرکوں کا معائینہ کیا۔ جمعہ کے روز سیکرٹری ورکس نے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام کے ہمراہ شہر بھر میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس اور مرکزی شاہراہوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ سیکرٹری ورکس نے شہر میں بند واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کو کھولنے کا حکم دیا۔ اُنہوں نے ان فلٹر یشن پلانٹ پرتعینات ملازمین کے غیر حاضری کا نوٹس لیااور ان ملازمین کو فوری ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ واٹر فلٹر یشن پلانٹس میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پرسیکرٹری ورکس نے شہر کے مرکزی شاہراہوں کا بھی دورہ کیا اور ٹھیکیداروں کی طرف سے ناقص پیج ورکس کا نوٹس لیا۔شہر کی خستہ حال سٹرکوں کو جلد از جلد مرمت کے احکامات بھی جاری کئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سٹرکوں پر ناقص کام کرنے والے ٹھیکیداروں کو جرمانہ کے طور پر سٹرکوں کی دوبارہ مرمت اپنے پیسوں سے کرنا ہو گا۔ اُنہوں نے محکمہ پی ڈبلیوڈی کے ایکیسن کا حکم دیا کہ وہ سٹرکوں کی مرمت کے موقع پر محکمے کے انجنیئرز موقع پر موجود ہو گا۔ ان سٹرکوں کی مرمت اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی نگرانی کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو ہر ہفتے ان کی نگرانی کر کے اپنی رپورٹ پیش کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button