سیاحت

کھرمنگ : سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش اتوار کو لوگوں کی بڑی تعداد منٹھوکہ آبشار اور شریٹینگ آبشارپر لطف اندوز ہوتے رہے

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش اتوار کو لوگوں کی بڑی تعداد منٹھوکہ آبشار اور شریٹینگ آبشارپر لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ اپنی ویکینڈ کو شانداربنانے کے لئے مرد و خواتین اور بچے موج مستی میں میں مشغول رہے سیاحتی مقام پررش بڑھنے اور ٹرپل سواری کی وجہ سے حادثات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے سیاحوں کا کہناتھا کہ گلگت بلتستان خاص طور ضلع کھرمنگ خوبصورتی کے لحاظ ایک منفردحیثیت رکھتا ہے یہاں ہرکوئی آناچاہتا ہے لیکن سکردو سے لیکر کھرمنگ شریٹینگ واٹر فال تک کی سڑکیں خستہ حالی کہ وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس کی وجہ سے سفر کرنا کسی اذیت سے کم نہیں لگتا ہے سیاحوں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے بلتستان کی سڑکوں کو بین القوامی طرزپر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح علاقے کا رخ کر سکے اور اس پیشے سے منسلک افراد کی روزگار اور روزی میں بھی اضافہ ہو سکے دوسری جانب مچھلی شکار کرنے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے لیکن مہدی آباد نالہ میں شکار کی غرض سے آنے والے لوگ ندی کے قریب کھتوں میں بیٹھ کر کھڑی فصلوں کو روندتے ہوئے شکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو جاتے ہیں کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیتوں کی خرابی کے پیش نظر مچھلی کا شکار کرنے والے کو یہ بتایا جائے کہ شکاری کے وقت کھیتوں کا خیال کریں اور نافرمانی کرنے والوں کے خلاف کاروئی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب عوام کی کھیت محفوظ رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button