سیاست

ٹمبر پالیسی کے حوالے سے پی پی پی کے صوبائی صدر کا بیان من گھڑت ہے ۔ فیض اللہ فراق

اسلام آباد(پ،ر) ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹمبر پالیسی کے حوالے سے پی پی پی کے صوبائی صدر کا بیان من گھڑت اور سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کا وسیلہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ لکڑی سمگلنگ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے عمارتی استعمال کیلئے ضرورت کی بنیاد پر محکمہ جنگلات کی پالیسی پہلے سے طے شدہ اور واضح ہے ، اور یہ آج کی پالیسی نہیں ہے پیپلز پارٹی کے دور سے ہے ۔ گلگت بلتستان کے حدود میں عمارتی استعمال کیلئے چیرائی شدہ لکڑی لوگوں کی ضرورت ہے حکومت کی نہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ 2013 کی ٹمبر پالیسی نہیں کہ لاکھوں فٹ کے جعلی پرمٹ سابق وزیراعلٰی کے حکم نامے پر تقسیم ہو۔ اس وقت ملک کے دیگر صوبوں کیلئے گلگت بلتستان سے لکڑی کی نقل وحمل پر سختی سے پابندی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے غیر قانونی لکڑی کی ترسیل پر سخت پابندی لگا دی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پی پی پی کے صوبائی قیادت کو دن میں بھی اپنے دور حکومت کے خواب آ رہے ہیں۔وزیراعلٰی گلگت بلتستان میرٹ شفافیت اور کردار پر یقین رکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button