گلگت بلتستان

وفاقی وزیر خزانہ سکردو روڈ منصوبے کے لئے فنڈزکے حوالے سےسوال کاجواب گول کرگئے

اسلام آباد (فدا حسین ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے کے لئے فنڈز مختص کرنے کا معاملے ایک دفعہ پھر گول کرگئے ۔ تاہم انہوں نے گندم کی بوریوں میں کمی کی خبر کو غلط قرا ردے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آئندہ مالی سال 2017-18کے حواے سے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے صحافی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق کی توجہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے لیکر اب تک وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے گلگت سکردو روڈ کا کئی بار افتتاح کرنے کے باوجو د فنڈز مختص نہ کرنے کی طرف دلائی تو انہوں نے کہا کہ اس کیلئے پورا فنڈز رکھا گیا ہے جو ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے تا ہم انہوں نے اس کے بارے کسی قسم کی تفصیل بتانے سے گریز کیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ مذکورہ روڈ کی توسیع کیلئے کتنے فنڈز مختص ہوئے ہیں، ساتھ میں انہوں نے ترقیاتی بجٹ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ کر ڈال ۔ پریس کانفرنس کے بعد بھی ان سے وضاحت مانگنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے تفصیل بتانے کے بجائے فنڈز رکھا گیا ہے کہنے پر اکتفاء کیا۔ گلگت بلتستان کے 75ہزار گندم کی بوری کم کرنے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہ "میں چیک کرتا ہوں نیشنل فوڈ سیکورٹی سے بالکل کم نہیں کی جائے گی”۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button