سیاست

ضلع غذر میں کاررکنوں کوحراساں کیا جا رہاہے۔ تقی اخونذادہ سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات تقی اخونذادہ نے کہا ہے کہ غذر کی ضلعی انتظامیہ بالخصوص DCغذر میر وقار عدالتی کیس کو بنیاد بناکر تحریک انصاف کے کارکنوں کو حراساں کررہے ہیں اور بے بنیاد FIRدرج کروارہے ہیں۔اتوار کے روز انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ڈی سی غذر ایک بد نیت اور اپنے اختیارات کی تجاوز کرتے ہوئے غلط استعمال کررہے ہیں اور اپنے بھائی کو تحفظ دلانے کے لئے عدالت کی توہین کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم عدالت عالیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس توہین عدالت پر نوٹس لیں اور ڈی سی غذر کے خلاف کارروائی کریں۔تقی اخونذادہ نے کہا کہ ضلع غذر میں ہمارے کاررکنوں کوحراساں کرنے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ میر وقار کو فوری طور پر کہیں اور ٹرانسفر کریں کیوںکہ موصوف کے خلاف اس سے قبل بھی بہت سے شکایات ملی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میر انتخاب اس سے جو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع غذر کے آفیسر ہیں وہ گلگت بلتستان کا میگا کرپشن سیکنڈل اسلحہ خریداری میں براہ راست ملوث رہے ہیں اور سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے بحال ہوگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button