معیشت

سرکاری نرخنامے پر تحصیل گوجال سمیت ضلع ہنزہ کے دکانداروں کا اظہارِ تشویش

ہنزہ (نمائندہ خصوصی) دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد نے حالیہ جاری کردہ سرکاری نرخنامے کو ناقابلِ عمل قرارد یتے ہوے نظر ثانی کامطالبہ کیا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ نرخنامے میں دکانداروں کو مختلف اجناس جن قیمتوں پر بیچنے کی ہدایت کی گئی ہے وہ قیمتِ خرید سے بھی کم ہے۔ ایسے میں دکانیں بند کر کے گھر بیٹھنےکے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

دکانداروں نے کہا ہے کہ کائنات وی آئی پی چاول 120 روپے فی کلو بیچنے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل سے دکانداروں کو یہ چاول 130 روپے فی کلو کے حساب سے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح ٹپال دانے دار چائے کی ڈبی پر درج قیمت 750 روپے ہے، جبکہ نرخنامنےمیں 650 روپے فی ڈبہ بیچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دیگر اجناس کے لئے درج شدہ قیمتیں بھی  قیمتِ خرید سے کم ہیں۔

دکانداروں نے کہا ہے کہ کسی بھی کاروباری شخص کے لئے یہ ناممکن ہے کہ اجناس کو قیمتِ خرید سے کم پر فروخت کرے۔ اس لئے اسٹنٹ کمشنر ہنزہ کو چاہیے کہ اس نرخنامے پر نظر ثانی کی جائے ۔a

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button