معیشت

ہنزہ: تھرمل جرنیٹر سے بجلی کی ترسیل بلکل بند ہے۔ صدر بازار ایسوسی ایشن

ہنزہ(رحیم امان) ہنزہ بازار ایسوسی ایشن کے صدر سلمان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے آپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خدشہ تھا کہ تھرمل جرنیٹر بیٹھ جاےئگا اور وہ خراب ہوگیا ہے اب تھرمل جرنیٹر سے بجلی کی ترسیل بلکل بند ہے۔اس کے علاوہ ہائیڈرل مشین بھی آخری سانسیں لے رہا ہے اور چند دنوں کا مہمان ہے اس کے بعد عین سیزن میں ہنزہ کا اندھروں میں ڈوب جانے کا مکمل خدشہ ہے جو حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اور بجلی کی ترسیل کو ممکن بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانا حکومت کا ہنزہ کے کاروباری حضرات اور عوام سے دوشمنی کا اظہارہے۔

ا نہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ ہڑتال میں اپنے قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر چاینہ سے آئے ہوئے جرنیٹر کی تصنیف کو یقینی بنایا جائے اور بجلی کی ترسیل شروع کی جائے اگر ایک ہفتے کے اندر ایسا نہیں ہوا اور خفلت برتی گئی تو ہم نے الٹی میٹم دیا ہے کہ کاروباری حضرات، ہوٹل ایسوسی ا یشن اور عوام ہنزہ سڑکوں پہ نکلے گئی اور دھرنے کا اعلان کرئینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button