متفرق

ہنزہ: گریڈ 9سے کم ملازمین کو متعلقہ اضلا ع میں تعینات کیا جائے۔ ایڈو کیٹ ظہور کریم

ہنزہ(بیورو رپورٹ) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے حکم نامے کی پاسداری کرتے ہوئے گریڈ 9سے کم ملازمین کو متعلقہ اضلا ع میں تعینات کیاجائے تاکہ مقامی بے روز گار عوام کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر ایڈو کیٹ ظہور کریم نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر الگ ہوے دو سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا مگر سرکار کے بیشتر محکمے خصوصاً محکمہ برقیات، محکمہ تعمیرات اور دیگر چند محکمے جہاں سے ملازمین کو اپنی متعلقہ اضلاع میں نہیں بیجا گیا ہے جو کہ ضلع ہنزہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ہم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں تین سے چار ااضلاع میں اضافہ ہوا ہے اور چھوٹی ملازمین خصوصاً سکیل 9سے کم ملازمین اپنی اپنی اضلاع میں بیجا جائے تاکہ مقامی ضلع کے بے روز گار نوجوان کو روز گا ر میسر ہو سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button