متفرق

گلگت : اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کو رمضان بازار اور شہر کی مارکیٹ کا دورہ کرایا

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت نوید احمد نے گلگت کے سینئر صحافیوں کو رمضان بازار کے سلسلے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے دکانداورں اور سبزی فروشوں کے تعاون سے رمضان بازار لگایا اور اپنی مدد آپ کے تحت اس کام کو کامیاب کرنے کی کوشش تا حال جاری ہے امید ہے عوام اور میڈیا کے تعاون سے رمضان بازا ر اور شہر میں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خور دہ نوش کی فروخت کو یقینی بنائینگے بعدا زاں مختصر بریفنگ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد نے صحافیوں کو رمضان بازار اور شہر کی مارکیٹ دورہ کرایا ۔

 

اس موقع پر صحافیوں نے رمضان بازار میں دکانداروں اور گاہکوں سے ریٹ لسٹ کے حوالے سے بات چیت کی اور وہاں دستیاب اشیا ء کے حوالے سے گاہکوں سے بھی سوال وجواب کئے ۔ دکانداروں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رمضان بازار کامیاب کرانے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر کی درخواست پر رمضان بازار میں اپنے دکانوں کے سٹال لگائے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں ہماری کو شش ہے کہ مارکیٹ کی نسبت یہاں چیزوں کی قیمتیں کم ہو ایک دو روپے کی کمی سے کسی مسلمان بھائی کا بلا ہوتا ہے تو اس میں ہم سب کو مل کر نیکی کر نی چایئے ۔صحافیوں نے رمضان بازار اور شہر کے مارکیٹ کا دورے کے بعد کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں اس کام میں مذید بہتری لائیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button