تعلیم

گلگت بلتستان حکومت نے ڈھائی ہزار ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو ایک سال کیلئے بطور ٹیچر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: گلگت بلتستان حکومت نے ڈھائی ہزار ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو ایک سال کیلئے بطور ٹیچر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے کے پی این کو بتایا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ڈھائی ہزار ماسٹر ڈگری کے حامل طالبعلموں کو کنٹریکٹ پر ایک سال کیلئے سرکاری سکولوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ان کی تنخواہ پندرہ سے بیس ہزار روپے ہوگی، ٹیسٹ انٹرویو نہیں ہوگا، صرف ان کی ڈگریوں کی تصدیق کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے کہاکہ ماسٹر ڈگری ہولڈر کا تعلق جس علاقے سے ہوگا انہیں علاقوں کے سکولوں میں تعینات ہونگے اور ان کی تعیناتی کا دورانیہ ایک سال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے ہائی سکولوں میں اضافی کلاسز کا اجراء بھی کیا جارہا ہے اور ان کلاسز میں طلبہ کو ٹیکنیکل تعلیم دی جائے گی۔ گورنمنٹ ٹیچروں کی ٹریننگ کروائی جائے گی تاکہ وہ اچھے طریقے سے پڑھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں اور مزید بھی کئے جارہے ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو لینے سے جہاں تعلیم کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا وہیں پر طلبہ کو ٹیچنگ کے شعبے میں تجربہ حاصل ہوگا اور مستقبل میں یہ ان کے کام آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے درخواستیں آئی ہیں اور مزید بھی آرہی ہیں۔ بشکریہ کے پی این

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button