عوامی مسائل

شگر: تین ماہ سے برالدو عوام محصور ہیں ۔ طاہر شگری

شگر(پ ر) مسلم لیگ (ن) شگر کے صدر طاہر شگری نے کہا ہے تین ماہ سے برالدو عوام محصور ہیں۔برالدو میں خوراک سمیت تمام اشیاء کی شدید قلت کا سامناہے۔وہاں انسانی المیہ کا سامنا ہے۔جبکہ بلاک ہونے والی روڈ ابھی تک بحال نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ تین ماہ میں چند فٹ راستہ بحال نہ کرسکا تو محکمہ پورے ضلع کو کیسے سنبھالیں گے۔ انہوں نے مسلم لیگ(ن) علماء ونگ کے صدر شیخ ولی شجاعی کی بیاں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برالدو کی عوام روڈ کی بندش سے شدید مشکلات میں ہیں۔ برالدو یوسی میں خوراک سمیت ہر چیز کی قلت کا سامنا ہے علاقے تک پہنچنے کا کوئی دوسرا اور متبادل راستہ نہ ہونے سے لوگوں کی اشیاء خوردنی اور دیگر اشیاء کی ترسیل مکمل بندہے۔اگر برالدو کی عوام نے کیوا مشن روڈ پر دھرنا دیا تو مسلم لیگ (ن) شگر ان کیساتھ دینگے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعمیرات گلگت بلتستان سے برالدو روڈ کی طویل بندش اور عوام کی حالت زار پر نوٹس لینے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ برالدو کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے اور مریضوں اور مسافروں کو برالدو سے نکالنے اور پہنچانے کا بندوبست کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button