گلگت بلتستان

وفاق کی جانب سے مختص گندم کا کوٹہ ملنے کے باوجو د گندم کی کمی کی شکایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ راجہ جہانزیب

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے مختص سول سپلائی کے گندم میں کوئی کٹوتی نہیں ہوئی ہے ۔75ہزار بوری گندم ریزرو کے مد میں محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے ۔ماہ مئی کا گندم اسلام آبادسے سپلائی میں تاخیرکے باعث عوام دیرسے ایشو کیا گیاہے ۔محکمہ خوراک کے حکام جون کا پوراپورا کوٹہ عید سے قبل تمام علاقوں تک پہنچائیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر سال جون کے مہینے میں عوامی کوٹے کا گندم مختلف بہانوں سے غائب کیا جارہا ہے ۔اس سال یاسین کا عوامی کوٹے کومیں خود ڈنڈالیکر گاہکوچ کے مرکزی گودام میں کھڑا ہو کر اُٹھاونگا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال محکمہ خوراک نے برف سے متاثرہ علاقوں کے لیے 80ہزار بوری گندم سٹاک سے نکالاتھا ۔مگر ابھی تک یہ پتہ نہ چل سکا کہ وہ گندم کن کن علاقوں میں ایشوکیا گیا ۔قائمہ کمیٹی برائے خوراک کے اگلے میٹنگ میں اس حوالے سے تفصیلات طلب کرونگا۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے مختص گندم کا پوراپوار کوٹہ ملنے کے باوجو د گلگت بلتستان کے بیشترعلاقے میں گندم کی کمی کی شکایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button