معیشت

گلگت : شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور انکی ٹیم کے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے ،گرانفروشوں کے گرد گیرا تنگ ۔ تفصیلات کے مطابق خود ساختہ مہنگائی کرنے اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد ،تحصیلدار حسین شاہ ،سیکٹرز مجسٹریٹ چراغ الدین اور فوڈ انسپکٹر راشد حسین پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کا شہر میں خود ساختہ مہنگائی اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری ۔درجنوں دکانداروں کو گرفتاری کے ساتھ کے ہزاروں روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔بدھ کے روز سہ پہر کے قریب 4بجے کے قریب اسسٹنٹ کمشنراور انکی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور خریداروں سے سے نرخناموں کے بارے میں پوچھ گچھ کی ۔نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے پر سبزی منڈی، پونیال روڈ،ایئرپورٹ روڈ ،یادگار چوک اور شہید ملت روڈ پر درجنوں دکانداروں کو گرفتار کرلئے گئے۔اور ہزاروں روپے جرمانے اور خریداروں کو پیسے واپس کرا دی گئی۔اہل علاقہ اور شہریوں کا ضلعی انتظامیہ کی کاروائی پر اظہار اطمنان،اور گرانفروشوں کے گرد گیرا تنگ کرنے پر خراج تحسین پیش کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button