معیشت

یاسین: یوٹیلیٹی سٹورز سےرمضان سبسڈائزڈ اشیاء غائب

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے یوٹیلیٹی سٹورز سےرمضان سبسڈائزڈ آٹا،گھی ،کوکنگ اوئل ،چینی ،ڈالڈا،دالیں غائب حکومت کے جانب سے رمضان پیکچ کے تحت ملنے والےسبسڈائزڈ اشیاء ضروریہ دستیاب نہ ہونے کے باعث روزہ دار رمضان پیکچ کے امیدلیکر آنے والے غریب صارفین سٹورزسے مایوس لوٹنے پرمجبور ہے ۔عوامی شکایت پر تحصیلداریاسین نے یاسین کے تینوں یوٹیلیٹی سٹورز جاکر اشیائے خوردنوش کا جائزہ لیا ۔یوٹیلیٹی سٹوریاسین خاص،یوٹیلیٹی سٹور طاوس اور یوٹیلیٹی ہندور میں بیشتراشیائے خوردونوش نہ پاکر ڈپٹی کمشنرغذر کو شکایت نامہ لکھ دیاہے ۔یاسین کے عوام نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلان کردہ رمضان پیکچ کے تحت اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور ساتھ ہی حکومت کے جانب سے اعلان کردہ یوٹیلیٹی نرخ نامے پر عمل درآمدکویقینی بنائے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یاسین کے یوٹیلٹی سٹور زپرتعینات سرکاری سیلز مین سٹورپر خریدداری کرنے والے کسی گاہگ کو پکابل نہیں دیتے اگر کوئی بل کے لیے اصرار کر ے تو اسے یوٹیلیٹی کے اصل بل پر بل دینے کے بجائے سادہ کاغذ پر بل دیاجاتا ہے۔یوتیلیٹی انتظامیہ اپنے سیلزمین کوگاہک کو پکا بل دینے کاپابند بنائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button