متفرق

شگر: غیر قانونی نمبر پلیٹ رکھنے والے موٹر سائیکل اور گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

شگر(عابدشگری) ایس پی شگر کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ پولیس شگر کا غیر قانونی نمبر پلیٹ رکھنے والے موٹر سائیکل اور گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جارہاہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شگر سید الیاس حسین نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سواروں کی شگر میں داخلے اور خارجہ پر پابندی کے بعد سے شگر کئے ضلعی پولیس کی جانب سے بغیرہلیمٹ اور لائیسنس کاغذات کے موٹر اور گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔رو زانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کی چالان جاری اور جرمانہ عائد۔تفصیلات کیمطابق شگر پولیس کا قانون کی دھجیاں بکھیروالے اور بغیر ہیلمٹ اور کاغذات و لائسنس کے گاڑی اور بائیک چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤں میں تیزی آگئی۔انچارج ٹریفک پولیس عطاء اللہ اور ایس ایچ او سٹی تھانہ شگر محمدزمان شگری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مختلف چوک اور علاقوں میں ناکے لگاکربغیر ہیلمٹ اور بغیر کاغذات اور لائسنس کے حامل افراد کے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل سواروں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کے بعد رہاکیا جارہا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس کی اس اقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button