جرائم

غذر پولیس نے جعلی کرنسی پھیلانے والا شخص گرفتار کر لیا،جعلی نوٹ برآمد

غذر ( فیروز خان) یاسین پولیس نے جعلی نوٹ پھیلانے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 13500روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلیا مناور گلگت سے تعلق رکھنے والے ملزم عبدالرحمن کو یاسین تھانہ منتقل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے توقع کی جاتی ہے کہ پولیس تفتیش میں مزید اہم انکشافات سامنے آئیں گے واضع رہے کہ گاہکوچ اور غذر بھر میں جعلی نوٹوں کے پھیلانے کی شکایات آرہی تھیں جس پر پولیس نے معاملے کی انکوائری شروع کررکھی تھی ایس ایس پی غذر سلطان فیصل نے کامیاب کاروائی پر یاسین پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button