سیاست

حق حکمرانی اور نئے پاکستان کے نعرے والوں کو ان کی قیادت گھاس تک نہیں ڈالتی، جعفر اللہ

گلگت(لیڈی رپورٹر)ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں حق حکمرانی اور نئے پاکستان کے نعرے لگانے والے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی سے مخلص نہیں ہیں۔انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ انکی قیادت انہیں گھاس تک نہیں ڈالتی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو تین فیصد بجٹ فراہم کیا جانا تھا جس میں اس دفعہ گلگت بلتستان بھی شامل تھا مگر خیبر پختون خواہ کی حکومت اور سندھ کی حکومت نے مخالفت کر کے رکوا دیا ہے۔گلگت بلتستان میں بیٹھ کر گن گانے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ انکی پارٹیاں ان سے کتنی مخلص ہیں۔پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کو مزید پسماندہ اور محروم رکھنا چاہ رہی ہیں۔انہیں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود عزیز نہیں۔ہمارے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں تاریخی تعمیراتی اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔سابقہ ادوار میں عوام کا پیسہ لوٹ کر کھایا گیا ۔میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔کہیں کوئی اینٹ تک نہیں رکھا جا سکا۔عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ اپنا ووٹ اور قیادت کا فیصلہ نا اہل افراد کو نہیں سونپیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button