جرائم

کندیا کوہستان: معمولی تکرار اور ہاتھا پائی کے بعد خونریزی، ایک جان بحق، دو افراد زخمی

کوہستان ( شمس الرحمن شمسؔ )کوہستان، تحصیل کندیا میں زمین کے تنازعے پرچچازادوں کی معمولی تکرار اور ہاتھا پائی خونریزی میں بدل گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک جاں بحق ، خاتون سمیت دو شدید زخمی ۔ پولیس کے مطابق تحصیل کندیا کے دور افتادہ گاؤں سیال درہ میں گزشتہ روز حاجی موتا اور کٹ باز کے بیٹوں کی زمینی راستے کے تنازعے پر لڑائی ہوئی جس میں دونوں طرف کے چچازادوں نے ایک دوسرے پر پتھرؤ کیااور نوبت فائرنگ تک جاپہنچی ۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں خوش محمد ولد کٹ باز گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ عبدالقیوم ولد موتا شدید زخمی ہیں،اس دوران فائرنگ سے گھر میں موجود ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی ۔

عینی شاہدین کے مطابق لڑائی شام گئے شروع ہوئی جسے دور دور کے علاقوں سے لوگوں نے آکر قابو کیا اس دوران کافی نقصان ہوچکا تھا۔پولیس نے تھانہ کرنگ میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

واضح رہے کہ کوہستان میں رمضان المبارک شروع ہوتے ہی قتل وغارت گری کا سلسلہ جاری ہے پالس واقعے میں بچوں کی شہادت کے علاوہ گزشتہ دنوں کولئی میں ایک ہی خاندان کے چارافراد کو باڑھ لگانے کے تنازعے پر مخالفین نے قتل کردیا تھا۔ علماء نے مبارک مہینے میں عوام سے صبر و تحمل میں رہنے اور زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں صرف کرنے کی تلقین کی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب انتظامیہ کی گرفت ان جیسے واقعات کو کنٹرول کرنے سے قاصر ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button