صحت

یاسین: پچاس ہزار سے زائد آبادی کے لئے ایک سرکاری ڈاکٹر

یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی ) یاسین میں صحت کی سہولیات ناپیدپچاس ہزار سے زیادہ آبادی پرمشتمل تحصیل کے ہزاروں مریضوں کے لیے محکمہ صحت غذر نے ایک ڈاکٹرتعینات کیا ہے ۔یاسین کے ہسپتالوں میں سٹاف نہ ادویات محکمہ صحت غذر نے سول ہسپتال طاوس سیمت دیگردرجنوں سرکاری صحت کے مراکزکو لاوارث چھوڑ دیا ۔پچاس ہزار سے زیادہ آبادی کے لیے صرف ایک میڈیکل آفسیرموجود ہے ۔ تحصیل یاسین کے مریضوں کی بوجھ برداشت کرنے والے سول ہسپتال طاوس میں ڈینٹل ڈاکٹرنہ وہونے کے باعث ہسپتال کا ڈینٹل یونٹ گزشتہ دو مہینوں سے بند ہے ۔سول ہسپتال طاوس سے ماہانہ تنخواہ وسول کرنے والے لیب ٹیکنشن اور اوٹی ٹیکنشن گزشتہ ایک سال سے غایب ہے ۔لیب ٹیکنیشن نہ ہونے کے باعث ہسپتال میں موجود لیب کے سامان زنگ آلود ہوگئے ہے ۔ روڑ ایکسڈنٹ کے ساتھ ہسپتال آنے والے زخموں کو اوٹی ٹیکنیشن نہ ہونے باعث نرسنگ اسسٹنٹ مرہم پاٹی کرتے ہے ۔سول ہسپتال طا وس کے علاوہ یاسین کے مختلف علاقوں میں موجود سرکاری ڈسپنسریوں کونرسنگ اسسٹنٹ کے ساتھ چلایا جارہا ہیں ۔ڈسپنسریوں میں نہ تو ادویات ہے اور نہ ہی سٹاف نہ ہونے کی وجہ غیریب مریضوں کو شدیدمشکلات درپیش ہیں ۔یاسین کے ہسپتالوں میں ڈاکٹراور مناسب طبعی انتظامات نہ ہونے کی وجہ ایمرجنسی کے بیماری کے صورت میں مریض بے موت مرجاتے ہیں ۔یاسین کے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،سیکرٹری صحت گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل یاسین کے اندار موجود صحت کے مراکزمیں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button