تعلیم

ڈی جے ہائی سکول زودخون چپورسن میں چار ماہ سے پانچ اساتذہ غائب ہیں، ویلیج ایجوکیشن کمیٹی کی دہائی

ہنزہ(بیوررپورٹ)ڈی جے ہائی سکول زود خون چپورسن میں گزشتہ 4ماہ سے پانچ اساتذہ غائب سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ AKES منتظمین حیلے بہانوں سے (VEC)ویلج ایجوکیشن کمیٹی کے ممبران کو ٹرخانے لگے۔گ

تفصیلات کے مطابق، گلگت بلتستان کے دور آفتادہ سرحدی علاقہ چپورسن کے گاوں زود خون میں واقع واحد آغاخان ڈائمنڈ جوبلی سکول میں اہم مضامین ، کیمسٹری ،بائیولوجی ،ریاضی ،فزکس اورانگریزی کے اساتذہ گزشتہ 4مہینوں سے نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے سکول کے سینکڑوں طلباء و طالبات کا تعلیمی سال دؤپر لگا ہوا ہے۔ اور اس کی وجہ سے طلباء و طالبات شدید زہنی دباو کا شکار ہورہے ہیں کیوں کہ سلیبس مکمل نہیں ہوا ہے اور امتحانات کے دن نزدیک آرہے ہیں، جبکہ اس ماہ کے آخر سے گرمیوں کے چھٹیاں شروع ہوجائیںگی۔ جس کے بعد کورس پورا کرنے کے لئے صرف چند ماہ رہ جائیں گے اس وجہ سے سٹوڈنٹس اور ولدین شدید پریشان ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زود خون ولیج ایجوکیشن کمیٹی (VEC)کے ممبران بخش دل خان ،گوہر علی ،اسلم بیگ ،عباس علی ،ابراہیم بیگ و دیگر نے کہا کہ گزشتہ سردیوں کے چھٹیوں سے سکول میں اہم مضامین کے اساتذہ نہ ہونے کے باعث طلباء و طالبات شدید پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متعدد بار فیلڈ آفیسر ہنزہ خسرو خان اور داور کے ساتھ ساتھ AKESگلگت بلتستان کے جنرل منیجر سے  بھی بات کی ہے، لیکن وہ آج کل ،آج کل کہتے ہوئے ہمیں بہانوں سے ٹال رہے ہیں۔

انہوں نے انتظامیہ AKESگلگت بلتستان سے بذریعہ میڈیا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طورپر متعلقہ شعبوں کے اساتذہ سکول میں تعینات کئے جائے ورنہ ہم احتجاج کرکے سکول پر تالا لگادیں گے اور بچوں سمیت سڑکوں پر نکل جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button