صحت

شگر ٹاون منیجمنٹ سوسائٹی نے جدید ایمبولنس محکمہ صحت کے حوالے کر دی

شگر(نامہ نگار)شگر ٹاؤن منیجمنٹ سوسائٹی کی جانب سے جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس محکمہ صحت شگر کے حوالہ کردیا گیا۔ یہ ایمبولینس RHCمیں منعقد ایک تقریب میں ٹی ایم ایس شگر کے صدرحاجی وزیر فداعلی اوجنرل سیکریٹری نثار حسین نے ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر اشرف حسین اور ڈائریکٹر ہیلتھ بلتستان ڈاکٹر اقبال کے حوالہ کردیا گیا۔اس موقع ہسپتال کے سٹاف اور ٹی ایم ایس کے ممبران موجود تھے۔صدر TMSحاجی وزیر فداعلی نے کہا کہ یہ ایمبولینس اٹلی کی حکومت کی جانب سے شگر کیلئے فراہم کیا گیا تھا اور اس کا مقصد صحت کے مسائل کیلئے استعمال کرنا ہے ۔ اس لئے محکمہ صحت سے بڑھ کر اس کے استعمال کے کوئی لائق نہیں۔یہ مکمل طور پر سہولیات سے آراستہ ایمبولینس ہے جو شگر کے دور دراز علاقوں سے انسانوں کی جان بچانے کیلئے استعما میں لایا جائے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر اقبال نے اس جدید گاڑی کو محکمہ صحت کے حوالہ کرنے پر شگر کی عوام ا ور ٹی ایم ایس کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے عوام اور حکومتی اداروں کی باہمی مشاورت اور تعاؤن لازم و ملزوم ہے شگر کی عوام میں حکومتی اداروں اور فلاحی اداروں کیساتھ تعاؤن کا جذبہ قابل ستائش ہے۔ٹی ایم ایس نے جس مقصد کیلئے یہ گاڑی فراہم کیا ہے محکمہ صحت شگر اسی مقصد کیلئے استعمال کرینگے۔اور محکمہ صحت بلتستان شگر کے عوام اور ٹی ایم ایس کا مشکور ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button