تعلیم

آفاق کے زیر اہتمام آل بلتستان کوئز مقابلے میں سکردو اور گانچھےسے 500 طلبا وطالبات نے شرکت کی

سکردو(رپورٹرؔ ) آ فاق سکردو کے زیر اہتمام کوئز مقابلے کا اختتام ، تقسیم انعامات تقریب ایوان اقبال سکردو میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم حاجی ابراہیم ثنائی تھے۔ آل بلتستان کوئز مقابلے میں ضلع سکردو اورضلع گانچھے سے 500 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی۔کوئز مقابلے کو تین لیولز میں تقسیم کیا گیا تھا جس میں پرائمری میڈل اور ہائی سیکشن کے طلباء و طالبات شامل تھے ۔تینوں لیولز میں ٹاپ تین پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات جبکہ ٹاپ ٹین پوزیشن ہولڈز کو شیلڈز دیے گیے اور تمام شرکت کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے آفاق کی گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کیے جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوے کہا کی درسی تعلیم کے ساتھ ساتھ آفاق ایسے مقابلہ جات کراکر طلباء و طالبات کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ہم سے جتنی ہو سکے ایسے سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ عالمی انسانی وسائل کو بڑھانے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن بہت ضروری ہے اور ہم نے 2 ارب کا فنڈ گلگت بلتستان کے تین ریجن میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کمپلکس بنانے کے لیے مختص کیا ہے اور اس پر جلد کام کا آغاز ہو جائے گا ۔

آخر میں ایجوکیشن منسٹرگلگت بلتستان جناب ابراہیم ثنائی اور ریجنل منیجر آفاق گلگت بلتستان رضاالحق نے ٹاپ پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔پرائمری میں پہلی پوزیشن نشتر پبلک سکول کی طالبہ عانیہ نے،دوسری پوزیشن بلتستان پبلک سکول کے طالب علم علی عمران میر نے اور تیسری پوزیشن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ ثانیہ مریم نے حاصل کی ۔مڈل لیول میں پہلی پوزیشن پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم ساجد علی نے، دوسری پوزیشن شائینگ سٹار سکول کی طالبہ کوثر نے اور تیسری پوزیشن بلتستان پبلک سکول کے طالب علم ذبیر مہدی نے حاصل کی۔ہائی لیول میں پہلی پوزیشن بلتستان ہائیرسکنڈری سکول کی طالبہ میمونہ خان نے ،دوسری پوزیشن پبلک سکول اینڈ کالج کی طالبہ نائیلہ مریم نے اور تیسری پوزیشن بھی پبلک سکول اینڈ کالج کی کی طالبہ اندلیب نے حاصل کی۔

یاد رہے آفاق ہر سال بچوں کے لیے ایسے بے شمار مقابلہ جات کا انعقاد کراتا رہتا ہے جو کی تعلیم ماحول بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button