عوامی مسائل

ہنزہ: زلزلے سے متاثرہ کلاس رومز کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ خیموں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) بارش ہو یا دھوپ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد کے طلبہ آسمان تلے پھٹے پرانے خیموں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، عمارت خستہ حال ہونے کے باعث ضلعی انتظامیہ نے کلاس رومز کو بند کر دیاتھا۔ کئی بار بالا حکام اطلاع دینے کے باوجود خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی آباد  گزشتہ سال خوفناک زلزے سے متاثر ہوا تھا، کئی کلاس رومز کی دیواروں میں دراڈیں پڑنے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور ماہرین نے سکول کے کلاس رومز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے دو سال قبل آدھے درجن سے بھی کم خیمے سکول کو فراہم کردئے گئے ہیں، تاکہ عارضی طور پر کلاس رومز چلانے کا بندوبست ہو سکے۔ اب بھی طلبہ ٹینٹ کے اندر تعلیم حاصل کرنےپر مجبور ہیں، کیونکہ کلاس رومز کی دوربارہ تعمیر یا مرمت کے لئے محکمہ تعلیم نے بارہا یاددہانی کے باوجود کوئی اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں۔ تیز دھوپ اور بارش کی صورت میں طلبہ کو چھٹی دی جاتی ہے۔ تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔

سکول انتظامیہ اور ایس ایم سی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زلزے سے ہونے والے متاثرہ ہائی سکول علی آباد ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے اور تدریسی عمل کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اس لئے نوٹس لیتے ہوئے سکول کی مرمت کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پھٹے پرانے ٹینٹ اور آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button