جرائم

تانگیر: غیر قانونی اسلحے کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی

چلاس(کرائم رپورٹ)نیشنل ایکشن کے تحت تانگیر میں غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشن کا عمل جاری،تھانہ گبر کے ایرئے میں چھاپہ ایس ایم جی اور راؤنڈ بر آمد کر لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تانگیر فیاض احمد اور ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور کی عملے کے ہمراہ کاروائی کے دوران ملزم غلام دین ساکن سبو کوٹ تانگیر کے قبضے سے ایک عدد روسی ساختہ ایس ایم جی اور گولیاں بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف تھانہ گبر میں ایف آئی آر نمبر 10/17زیر دفعہ US13AO,188PPCقائم کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کی کاروائی پر ایس پی دیامر نے ایس ڈی پی او اور عملے کو شاباش دی ہے اور ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ تانگیر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف سخت کاروائی کا عمل جاری ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی پرایس ڈی پی او شاہ سرور کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ایس ڈی پی او شاہ سرور نے اس سے قبل بھی قانون کی بالادستی اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔جس پر انہیں متعدد انعامات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button