اہم ترینمتفرق

دیامر: ذکواۃ و عشرکمیٹی کی طرف سے 7 ہزار دو سو افراد میں ایک کروڑ 37 لاکھ سے زائد رقم تقسیم

چلاس(عمرفاروق فاروقی)چیرمین زکواۃ و عشر کمیٹی ضلع دیامر سید اسلم شاہ نے مستحقین کو سال 2016۔2017 کی دوسری قسط ادا کر دی۔ضلع بھر میں کل 7ہزار دو سو زکواۃ کے مستحق افراد میں ایک کروڑ 37 لاکھ 71 ہزار 6 سو 87 روپے کی خطیر رقم تقسیم کر دیا۔اکیاسی مقامی زکواۃ کمیٹیوں کی مدد سے 1566 مستحق اور نادارافراد کو گزارہ الاونس کی مد میں 5 ہزار فی کس کے حساب سے 78لاکھ تیس ہزار روپے جاری کر دیئے گئے ۔جبکہ سکولوں کے طلبہ و طالبات کو سکالر شپ کی مد میں 30 لاکھ 49 ہزار 7 سو 73 روپے ضلع بھر کے 201 سکولوں کو جاری کردیا گیا، جبکہ دینی مدارس کے 12 سو بیس مستحق طلبہ کو فی کس کے حساب 9 سو روپے کی حساب سے دس لاکھ 44 ہزار 3 سو 43 روپے تقسیم کیئے گئے ۔جہز فنڈ کی مد میں ضلع دیامر کے اندر کل دس لاکھ 44 ہزار 3 سو 43 روپے فی کس دس ہزار کے حساب سے جاری کیا گیا۔اس کے علاوہ ضلع دیامر کے اندر غریب افراد کی علاج و معالجہ کیلئے ضلعی زکواۃ کمیٹی نے چلاس ہسپتال کیلئے 6 لاکھ اکیس ہزار 2 57 روپے ، سول ہسپتال داریل کو اکیاسی ہزار روپے اور سول ہسپتال تانگیر کو 81 ہزار روپے جاری کر دیا۔مجموعی طور پر دوسری قسط میں کل ایک کروڑ 37 لاکھ اکتر ہزار چھ سو 87 روپے جاری کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی زکواۃ کمیٹی کے چیرمین سید اسلم شاہ نے کہا کہ تمام مقامی زکواۃ کمیٹی کے ممبران مستحقین تک ان کا حق پہنچا دیں ،کسی مستحق کی طرف سے شکایت ملنے پر اس ممبر اور چیرمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں 80 فیصد غریب عوام ہیں یہاں فنڈ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button