متفرق

ہنزہ میں امام علی المرتضی کی یومِ شہادت عقیدت اور احترام سے منائی گئی

ہنزہ(ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں حضرت امام علیؑ مرتضیٰ کی یوم شہادت عقیدت و احترام کیساتھ منایا گئی۔ امام بارگاہ گرلت سے جلوس برآمد ہوا۔شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا گنش کے مرکزی امام بارگاہ امامیہ کمپیلکس میں اختتام پذیر ہوا۔کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ ہنزہ بھر کے تمام امام بارگاہوں میں شہادت امام علیؑ کے سلسلے میں مجالس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 21رمضان المبارک شہادت امام علی ؑ کے عنوان سے گرلت امام بارگاہ میں عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی سکالر ابرارحسین نے کہاکہ حضرت امام علیؑ مرتضیٰ کی تعلیمات اُمت کیلئے مشعل راہ ہے ۔ حضرت علیؑ نے جام شہادت نوش کرکے اسلام کو ختم ہونے سے بچایا یہ عظیم قربانی رہتی دُنیاتک کے مسلمانوں کو ایک لازوال پیغام دیتی ہے ۔ مولائے کائنات کے فرمودات ہمارے لئے آئیڈیل ہے ۔ جس پر عمل کرکے دُنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔

مذہبی سکالر ابرار حسین نے مزید کہاکہ اسلام ایک خوبصورت مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے ۔ مولائے کائنات کی شہادت کی اصل وجہ اللہ کی وحدانیت ، عدل اور نظام مصطفیﷺ کے نفاز کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button