نوجوان

جنوبی کوریا میں بلتستان کے نوجوان کا اعزاز

سکردو ( سپورٹس رپورٹر ) بلتستان سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین کو جنوبی کوریا کے ہا کی ایسو سی ایشن کا ایمبیسڈرہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا ہاکی ایسوسی ایشن نے پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے زاہد حسین کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کوریا میں کسی بھی غیر ملکی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ زاہد حسین جنوبی کوریا میں ایک ٹی وی چینل پر صبح کاپروگرام بھی کرتے ہیں۔

زاہد حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقہ سکردو سے ہے۔

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر علی چیمہ ،اور ممبران PBA , چیئرمین پاکستانی کمیونٹی کوریا شفیق خان اور ممبران کے علاوہ اصغر علی بانگی ،میاں صغیر ، شہزاد بھٹی ، ملک مظہر اور سکردو میں ان کے دوستوں اکبر کر گلی و دیگر نے زاہد حسین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button