اہم ترین

گھانچے کا گاوں تلس ایک بار پھر سیلاب کی زد میں، ایک خاتون جان بحق، چار مکانات تباہ ہو گئے

سکردو: ضلع گانچھے کا گاوں تلس  میں ایک بار پھر سیلاب سے تباہی مچا دی۔ متعدد مکانات تباہ۔ ایک خاتون جان بحق، ہوگئی، جبکہ متعدد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

نقصانات کی تصدیق کرتے ہوے رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان نے کہا ہے کہ تلیس گانگچھے میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے ایک خاتون جان بحق ہوئی ہے، جو کسی سانحے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے بڑی تعداد میں مال مویشی بھی ہلاک ہوئےہیں۔جبکہ سلینگ تا ہوشے ویلی روڈ بھی کئی جگہوں سے بند ہوگیا ہے۔

سلطان علی خان نے کہا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موضع تلیس کا دورہ کیا ہے اور متاثرین کے کئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی جانب سے ریلیف کے سامان پہنچا دئے گئے ہیں,انہوں نے مذید کہا کہ میرا گلگت بلتستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

اُدھر صوبائی وزیر خوراک محمد شفیق نے کہا ہے کہ موضع تلیس ضلع گنگچھے میں بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ اس سے پہلے بھی سیلاب نے موضع تلیس کو متاثر کیا تھا۔ میں گلگت میں ہوں اور وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کر کے متاثرین کی امداد کے لئے کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ مختلف این جی اوز سے بھی رابطہ کر رہا ہوں اور بہت جلد متاثرین کی مدد کے لئے انہیں بیھج دونگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button