جرائم

سانحہ پارا چنار اور کوئٹہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علمائے امامیہ شگر کا بیان

شگر(پ ر)صدر علمائے امامیہ شگر سید طہٰ الموسوی شمس الدین اور مجلس وحدت المسلمین شگر کے رہنماء محمد ظہیر عباس نے سانحہ پارا چنار،کوئٹہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ سانحہ پارہ چنار اور کوئٹہ میں روزہ داروں کو خون میں نہلاکر ابن ملجم کی یاد تازہ کردی۔ابن ملجم نے رمضان میں مولائے متقیان کو مسجد میں شہید کی آج ان کے پیروکاروں نے مولا کے پیروکاروں کو شہید کیا۔ انہوں نے کہا اسلام دشمنوں کو ڈر ہے کہ بیت المقدس اسرائیل سے چھن نہ جائے۔اسی ڈر اور خوف کی وجہ سے اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹوں نے یوم القدس کے ریلی پر حملہ کران ممالک سے نمک حلالی کیا ہے۔اور ثابت کیا اگر مسلمانوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد کرانے کی کوشش کی گئی تو یہود ونصریٰ ان کے راہ میں حائل ہونگے۔ ان کے ایجنٹ اور کارندے ہر جگہ موجود ہے اور اسلام کے مقدس نام کو استعمال کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو خون میں نہلانے سے نہیں کتراتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو اب بیدار ہورہے ہیں اور جس کی واضح مثال گذشتہ دنوں یوم القدس کی ریلی تھی جس میں تمام مسلمانوں نے شامل ہوکر اسرائیل کو پیغام دیا کہ قبلہ اول پر قبضہ تمام مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے۔انہوں نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار کو فوری طور پر بڑھایا جائے اور تمام مفسدوں کو ختم کرنے کیلئے گرینڈ آپریشن کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button