تعلیم

شگر: پرائمری سکول تروپہ تالاب میں تبدیل ہوگیا، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

شگر(نامہ نگار)پرائمری سکول تروپہ شگر تالاب میں تبدیل ۔پانی جمع رہنے سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ،جوہڑ سے آنے والی مینڈکوں کی آواز نے طلبا کر پریشان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پرائمری سکول تروپہ شگر اس وقت تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے سکول کی نہ چار دیواری ہے اور نہ ہی بچوں کے لئے باتھ روم۔ اس پر مستزاد یہ کہ سکول کے گرد ونواح میں موجود کھیتوں اور درختوں کو دیا جانے والا پانی سکول کے ارد گرد جمع ہوجاتا ہے جس کے باعث سکول کے قریب ایک جوہڑ بن گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے گرد جمع پانی مینڈکوں کا آماجگا ہ بنا ہو ا ہے اور ان کی آواز سے بچے شدید پریشان ہوجاتے ہیں ساتھ ساتھ پانی جمع رہنے کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں جنم لینے کا خطرہ بھی سر منڈلانے لگا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے سکول انتظامیہ کی بار بار درخواست کے بعد اساتذہ کا مسئلہ تو حل ہوگیا ہے مگر سکول کی صورتحال بہتر ہونے کا نام نہیں لیا جارہا ہے اور جب تک سکول کی چار دیواری نہیں ہوتی سکول کا نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا ۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button