عوامی مسائل

یاسین کودو سالوں سے نائب تحصیلدار چلا رہا ہے، تحصیلدار کی پوسٹ خالی

یاسین (معراج علی عباسی ) تحصیل یاسین میں گزشتہ دوسالوں سے تحصیلدار کا پوسٹ خالی ہے ۔تحصیل آفس یاسین کو دوسالوں سے ایک نائب تحصیلدار کے ساتھ چلایا جارہا ہے ۔پچاس ہزار کی آبادی پر مشتمل تحصیل یاسین میں تحصیلدار نہ ہونے کے باعث تحصیل آفس میں سرکاری امور کی انجام دہی کے حوالے سے شدید مشکلات درپیش ہے ۔نائب تحصیلدار یاسین کو آفیشل کاموں کے علاوہ مختلف سرکاری و عوامی امورکے انجام دہی اور عدالتی پیشوں کے حوالے سے اکثرآفس سے باہر جانا پڑتا ہے جس باعث مختلف مسائل کے ساتھ تحصیل آفس آنے والے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔یاسین کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یاسین جیسے حساس تحصیل کو ایک نائب تحصیلدار کے ساتھ چلانا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ،ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈی سی غذر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحصیل یاسین کی حساس انتظامی حثیت اور عوامی مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے تحصیل آفس یاسین میں تحصیلدار تعینات کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button