سیاست

ن لیگ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے، حاجی غندل شاہ، ڈویژنل صدر

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ کے ساتھ گلگت بلتستان ترقی یافتہ خطے کا اعزاز حاصل کرے گا۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے لئے رکھی گئی کروڑوں روپے کی سکیموں کی تکمیل کے ساتھ ہی علاقے میں خوشحالی کا نیا دور آئیگا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیامر کے حلقہ ون کے علاقوں نیاٹ اور بونر نالے میں سڑک کے لئے کروڑوں روپے کی سکیمیں ہماری اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی درخواست پر اے ڈی پی میں شامل کیا جو اس بات کا اعتراف ہے کہ ن لیگ ہی عوامی مسائل کے حل اور کارکنوں کے جائز مسائل حل کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروے کار لارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں جس انداز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہی ہے وہ ترقی کی طرف پہلا قدم ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن کے ساتھ ہی لاکھوں سیاحوں کا گلگت بلتستان آنا حکومت کی عوامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button