تعلیم

دیامر کے سپوت کامران خان نے نویں جماعت کے امتحان میں 520 سے 506 نمبر حاصل کر لئے

چلاس(مجیب الرحمان)ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!

دیامر کے ہونہار سپوت طالب علم کامران خان نے ایس ایس سی پارٹ ون کے امتحان میں فیڈرل بورڈسے 520نمبرز میں سے 506 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن جبکہ بورڈ میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کی۔کامران خان فوجی فاؤنڈیشن سیکنڈری سکول ویسٹریج 1راولپنڈی کینٹ میں زیر تعلیم ہیں۔اللہ تعالیٰ نے دیامر کے اس گھرانے کو تعلیمی صلاحیت اور قابلیت سے نوازا ہے۔انکے والد محکمہ صحت میں ڈرائیور کی ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنے بچوں کی تعلیمی قابلیت اور خداداد صلاحیتوں کے پیش نظر بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے راولپنڈی میں مقیم محنت مزدوری کر کے بچوں کی تعلیمی اخراجات پوری کر رہا ہے۔والد کی محنت سے کامران کی دو بہنیں بلند پایہ کی ڈاکٹرز بنی ہیں۔جبکہ انکا بھائی بھی گزشتہ سال میڈیکل کے ٹیسٹ میں نمایاں نمبروں سے کامیاب ہونے کے بعد میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کر رہا ہے۔ان تمام بہن بھائیوں نے ابتداء ہی سے اپنی کلاس میں ٹاپ پوزیشن کا ریکارڈ قائم رکھا ہوا ہے۔کامران خان کی بھی خواہش ہے کہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم ٹاپ پوزیشن کو برقرار رکھتے ہوئے حاصل کر کے ملک و قوم کی خدمت کرے گا۔

کامران خان نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین کی انتھک محنت خلوص و جذبہ سپورٹ دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کو قرار دیا ہے۔کامران خان کے والد سون خان نے بیٹے کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بیٹے کی اعلیٰ تعلیم کے لئے ہر ممکن مدد جاری رکھنے کا عہد بھی کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button