سیاحت

تھور چیک پوسٹ کے قریب غیر ملکی سیاحوں کے لئے مرکز سہولتکاری واندراج کا قیام

چلاس(مجیب الرحمان)ایس ایس پی دیامر احمد محی الدین کی کوششوں سے شاہراہ قراقرم پر تھور چیک پوسٹ کے قریب فارنرز فیسیلٹیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔جہاں پر مسافروں کی سہولت کے لئے بیٹھنے کی جگہ،واش روم اور دیگر سہولیات سمیت انٹری رجسٹریشن ،اور گلگت بلتستان آنے والے مسافروں کو معلومات فراہم کی جائیں گی۔جبکہ تھور چیک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گلگت بلتستان آنے جانے والی تمام گاڑیوں کا ڈیٹا بھی محفوظ رکھا جائے گا۔تاکہ ضرورت پڑنے یا غیر قانونی حرکات سکنات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق فارنرز فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام سے ملکی وغیر ملکی سیاحوں کو سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹریشن ،سفر سے متعلق معلومات اور انکے لئے ٹھہرنے اور واش رومز وغیرہ کی سہولیات میسر آسکیں گی۔عوامی حلقوں نے فارنرز فیسیلیٹیشن سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔اور ایس ایس پی دیامر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button