اہم ترین

وزیر اعظم کے دورہ کوہستان کو حتمی شکل دے دی گئی، داسو ڈیم کے سول ورکس کا افتتاح بھی کریں گے

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دورہ کوہستان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔اس دوران وہ داسو ڈیم کے مین سول ورک کا افتتاح کریں گے اور عین اسی دن جے آئی ٹی اپنی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کریگی ۔وزیراعظم کے جلسہ گاہ کی نگرانی ممبر قومی اسمبلی سرزمین خان ، ضلعی صدر سید گل بادشاہ او ر دیگر کارکنان کررہے ہیں ۔

گزشتہ روز برسین کے مقام پرجلسہ گاہ کے تمام انتظامات مکمل کئے جاچکے ہیں ۔ پیر کی صبح نو بجے داسوڈیم کے مین سول ورک کا افتتاح کے بعد وزیراعظم عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے ۔ جس کی تیاری کیلئے دو ہفتوں سے واپڈا اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ نے کام شروع کیا تھاجو مکمل ہوگیا۔ دو ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کیلئے پنڈال تیارکرلیا گیاہے جبکہ وی وی آئی پیز کیلئے الگ راستے کے ساتھ سات ہیلی پیڈز بھی بنائے گئے ہیں ۔ایم این اے سرزمین خان کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کوہستان حتمی ہے اور عوام اور لیگی کارکنان اُن کا بھرپور استقبال کریں گے ۔ اس ضمن میں مسلم لیگ ن کوہستان ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور داسو ڈیم کی اسی رکنی کمیٹی نے بھی بھرپورطریقے سے وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی ہیں اور جگہ جگہ بینرز بھی آویزاں کئے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button