صحت

غیر معیاری ادویات کی برآمدگی اور کوالیفائڈ ڈسپنسر کی عدم موجودگی پر گاہکوچ میں دو میڈیکل سٹورز سیل

گاہکوچ: ضلع غذر کے ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں دو میڈ یکل ا سٹورز سیل کر دئیے گئے، دونوں میڈیکل اسٹورز کو غیر معیاری ادویات کی برآمدگی اور کوالیفائیڈ ڈسپنسر کی عدم موجودگی کی وجہ سے سیل کردیا گیا ۔ غیر معیاری ادویات کے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوادئے گئے ۔ انسپکشن ٹیم نے دیگر میڈیکل اسٹورز سے بھی مختلف ادویات کے رینڈم سیمپل حاصل کرنے کے بعد ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیجوادیا ہے ۔ گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹر غذر عبدالحمید نے ڈرگ اسسٹنٹ و دیگر عملے کے ہمراہ گاہکوچ بازار کے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا ۔ معائنے کے دوران غیر معیاری اور مشکوک ادویات کی موجودگی پر سخت ایکشن لیا گیا ۔بغیر کسی کولیفیکیشن اور مہارت کے ادویات فروخت کرنے پر قیوم میڈیکل اسٹور گاہکوچ کو سیل کردیا گیا جبکہ غیر معیار ی اور مشکوک ادویات کی برآمدگی کے نتیجے میں جان سنز میڈیکل اسٹور کو بھی سیل کردیا گیا ۔ ڈرگ انسپکٹر غذر عبدالحمید نے میڈیا کو بتایا کہ چیف ڈرگ کنٹرولر گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر ضلع غذر میں میڈیکل اسٹورز پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے گاہکوچ بازار میں چھاپوں کے دوران دو میڈیکل اسٹورز کو سیل کرنے کے علاوہ مختلف میڈیکل اسٹورز سے ادویات کے نمونے حاصل کئے گئے ہیں یہ ادویات چیکنگ کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوائے جارہے ہیں ۔ اگر ٹیسٹنگ لیبارٹری سے سیمپل میں کوئی شکایت موصول ہوئی تو سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ادویات انسانی جانوں کو بچانے کے لئے استعمال ہوتی ہے ایسے میں انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے ضلع غذر کی تمام تحصیلوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا ۔ ڈرگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ ممنوعہ ادویات کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ڈرگ کورٹس میں مقدمات قائم کئے جائیں گے ۔ کسی بھی میڈیکل سٹور ز میں نشہ آور ادویات کی خرید و فروخت سے سختی سے پابندی عائد کردی گئی ہے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر نشہ آور ادویات کی فراہمی کے خلاف بھی سخت ایکشن لیں گے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button