تعلیم

عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے اسوہ سکول شگر نے واک کا اہتمام کیا

شگر(عابدشگری)آبادی کی عالمی دن کے حوالے محکمہ بہبود آبادی سکردو کی تعاؤن سے اسوہ پبلک سکول شگر میں واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سکول کے بچوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔اسوہ سکول شگر سے شروع ہونے واک حسن شہید چوک پر اختتام پذیر ہوگیا۔واک میں شریک بچے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جس میں آبادی کی کوکنٹرول کرنے اور بے تحاشہ آبادی بڑھنے کے اسباب درج تھے۔ اس موقع پر بچے دو ہی اچھے کے نعرہ لگاتے رہیں۔ اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل فداحسین نے کہا کہ دنیا کی آبادی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ خصوصا ترقی پذیر اور غریب ممالک میں آبادی بڑھنے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا کی نصف سے زائد بچے خوراک اور دیگر سہولیات کی کمی کا شکار ہے۔جبکہ ہمارے ملک پاکستان میں بھی آبادی کی شرح بے تحاشہ طور پر بڑھ رہے ہیں۔جس کے خطرناک آثرات مرتب ہورہے ہیں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچوں کی پیدائش میں وقفے کیساتھ بچوں میں پیدائش کو کنٹرول میں رکھیں تاکہ تمام بچوں کے مکمل سہولیات اور ضروریات پورا ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button