اہم ترین

داسو ڈیم پراجیکٹ میں غیر مقامی افراد کی لگا تار بھرتیاں، متاثرین اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کوہستان(نامہ نگار) داسو ڈیم ، کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ او ر واپڈا میں بیرونی بھرتیوں کی بھرمار کے خلاف مقامی متاثرین اور عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔واپڈا اور ڈی ایچ سی حکام من پسند افراد کو بیرونی اضلاع سے لاکر بھرتی کررہے ہیں جس سے پروجیکٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ، فوری طورپر بیرونی بھرتیوں کو روکا جائے ورنہ ضلع گیر ہڑتال کریں گے ، متاثرین کمیٹی۔

تفصیلات کے مطابق 4320میگاواٹ کا پروجیکٹ داسو ڈیم میں مقامی متاثرین اور جوانوں کو بائی پاس کرکے پنجاب اور دیگر صوبوں سے سفارش کی بنیاد پر لوگوں کو بھرتی کیا جارہاہے جس سے داسو ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹ بن سکتا ہے اور متاثرین ڈیم پر سرگرمیاں بند کرسکتے ہیں ۔متاثرین کو فرضی اشتہارات کے ذریعے ٹرخایا جاتاہے جس پر عمدرآمد نہیں ہورہا۔ اس ضمن میں داسو ڈیم کی ایکشن کمیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ داسو ہائیڈروکنسلٹنٹ ، کنٹریکٹرز اور واپڈاانتطامیہ بیرونی بھرتیوں کوفوری طورپر روک لے ورنہ ضلع گیر احتجاج کریں گے ۔کمیٹی نے بتایا کہ داسو ڈیم انتطامیہ ، ضلعی انتظامیہ اور متاثرین کی متفقہ کمیٹی کے مابین یکم دسمبر 2016کو ہونے والے معاہدے کے مطابق پروجیکٹ کے اندر اور پروجیکٹ ایریا میں پیدا ہونے والی تمام آسامیوں پر متاثرین کا حق ہے اور بعد میں ضلع کوہستان سے امیدواروں کو بھرتی کیا جائیگا جس کی بنیاد پر ڈیم پر کام چھوڑ دیاہے جس کی مسلسل خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ خلاف ورزیوں کا یہ سلسلہ جاری رہاتو متاثرین داسو ڈیم پر ماضی کی طرح کام بند کردیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button