سیاست

عمران خان بڑے مافیا کے گاڈ فادر کا مقابلہ کررہا ہے، نعمت شاہ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری نعمت شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ایک بڑے مافیا کے گارڈ فادر کا مقابلہ کر رہے ہیں جے آ ئی رپورٹ ایک اہم پیش رفت ہے جس سے وزیر اعظم پاکستان کے کالے کرتوت منظر عام پر آگئے ہیں نواز شریف بری طرح کرپشن کے دلدل میں پھنس چکے ہیں اب ان کے پاس استعفیٰ کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے وزیر اعظم کے کرپشن کو عوام کے سامنے لانے کے ساتھ ساتھ ملک کے اعلیٰ عدلیہ میں بے نقاب کیا آج عمران خان ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایک طرف کھڑے ہیں تو دوسری طرف کرپشن چھپانے والے کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو پاکستان کے عوام صدیوں یاد رکھیں گے ۔انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم کی ہٹ دھرمی سے پاکستان کی جمہوریت کو خطرات لا حق ہیں اگر پاکستان کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نواز شریف پر عائد ہو گی۔انہوں نے مذید کہا کہ وفاق کی طرح گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت بھی گڈ گورننس قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے خطے میں اقرباپروری اور کرپشن عروج پر پہنچ گئی ہے علاقے میں انصاف نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی نوکریاں بک رہی ہیں امیر ،امیر سے امیر تر اور غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے ترقیاتی منصوبے من پسند افراد میں تقسیم کئے جا رہے ہیں اور یہ نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہے گلگت بلتستان میں ن لیگ کی موجودہ حکومت سابق پی پی حکومت کے نقش قدم پر چل رہی جس کی وجہ سے عوام ان دونوں جماعتوں سے بیزار آچکے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button