تعلیم

چلاس میں حجاج کرام کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چلاس( شہاب الدین غوری سے ) وزارت مذہبی امور کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ چلاس کے تعاون سے امسال سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کرنے والے حجاج کرام کی بہتر رہنمائی کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جہاں پر وزرات مذہبی امور کے اہلکاروں اور علمائے کرام نے فرائض حج کی ادائیگی کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ۔ تربیتی کیمپ کے مہمان خصوصی کمشنر دیامر ڈویژن طارق حسین تھے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آپ تمام افراد مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے گھر کی زیارت نصیب فرما رہا ہے ۔ تمام حجاج کرام تربیتی کورس میں دلچسپی لے کر سیکھنے کی کوشش کریں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی احسن طریقے سے مکمل کرسکیں۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سابق ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان ، ڈپٹی سیکرٹری سروسز محمد آمین نے کہا کہ حج کی سعادت نصیب ہونا باعث صد افتخار ہے حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ سے ملک کی استحکام کیلئے خصوصی دعا کریں اور انتظامی امور پر تعینات سے بھرپور تعاون کریں اور ان کی دی ہوئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مسائل اور مشکلات سے بچ سکیں ینگے۔

قبل ازیں خطیب مدنی مسجد چلاس مولانا محمد آیاز نے قرآن و حدیث کی روشنی میں مناسک حج کی ادائیگی کے حوالے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر حجاج کرام کو حج کے حوالے سے معلوماتی کتابچے اور سلائیڈ کے ذریعے مناسک حج کی ادائیگی کا طریقہ دکھایا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button