عوامی مسائل

آتشزدگی کے واقعے کے بعد آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے تک عطاآباد جھیل میں کشتی رانی پر پابندی عائد

گوجال( سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے عطا آباد جھیل میں سیاحوں کو سیر کروانے والی کشتیوں پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عطا آباد جھیل میں گزشتہ روز ایک نجی کشتی میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کشتی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایک نجی کشتی میں آگ لگی تھی خوش قسمتی سے کشتی میں کوئی سیاح اور مسافر سوار نہیں تھے اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ڈی سی ہنزہ نے واقعے کے بعد کشتی مالکان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشتی مالکان آگ بجھانے والے آلات اپنے کشتوں میں نصب کرے بصورت دیگر ان کی کشتیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ڈی سی ہنزہ نے احکامات کی تکمیل تک کشتی سروس پر پابندی عائد کردی ہے۔

دوسری طرف کشتی مالکان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بلاوجہ انہیں تنگ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے اپنے احکامات واپس نہیں لے تو وہ کشتی سروس پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button