جرائم

جنگلات کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کو قید اور جرمانے کی سزا

گلگت ( پ ر) مورخہ 20جو لا ئی کو افتاب محمود فارسٹ مجسٹریٹ درجہ اول گلگت کی عدا لت نے ملزمان مجا ہد حسین ولد محمد شفیق ، تجمل حسین ولد زا ہد اللہ ، امتیاز ولد مصطفی ، نواب ولد گلا ب اور علی حسین ولد غلام حسین ساکنان کھلتا رو حرا موش کو کھلتا رو میں جنگلا ت کی غیر قانونی کٹا ئی میں ملو ث ہونے کا جرم ثا بت ہو نے پر ملز م مجا ہد حسین ولد محمد شفیق کو دومقدمات میں مجمو عی طور پر دوسال قید اور 40000روپے جر مانے کی سزا جبکہ با قی چا ملزمان کو ایک ایک سا ل قید اور بیس بیس ہزار رو پے فی کس جر مانے کی سزا سنا کر ملزما ن کو ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں بند کیا گیا ۔ جر مانے کی عدم ادا ئیگی کی صورت میں فی مقدمہ 6،6ماہ مزید قید بھگتنا ہو گی ۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، وزیر جنگلا ت ، جنگلی و ما حو لیات گلگت بلتستان ، چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان ،و سیکر یٹری جنگلا ت جنگلی حیا ت و مو حو لیا ت کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں جنگلا ت کی غیر قانونی کٹائی میں ملو ث ما فیا کے خلا ف گھیرا انتہا ئی تنگ کیا ہے اس سلسلے میں علاقے کے ماحو ل دوست عوام،پو لیس اور محکمے کا عملہ انتہا ئی جا نفشانی کے ساتھ کا م کر رہا ہے ۔متعلقہ علا قوں کے لو گوں نے فارسٹ مجسٹریٹ گلگت کے بدولت اور دلیرا نیہ فیصلو ں کی تعریف کی ہے اس کے علا وہ پو لیس کی بدولت ملز مان کی گرفتاری پر پو لیس کی بھی تعریف کی ہے اور اس امیدکا اظہارکیا ہے کہ پو لیس اسی طرح قومی دولت کو بچا نے اور مجرموں کو گرفتار کر قرار واقعی سزا دلوانے میں محکمہ جنگلا ت کیساتھ اپنا تعاون جا ری رکھیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button